Modern technology gives us many things.

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

فروری تک بھارت کی نصف آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوجائیگی، سرکاری کمیٹی

اس وقت آبادی کا 30 فیصد حصہ وبا میں مبتلا ہوچکا ہے اور یہ فروری تک 50 فیصد ہوجائے گا،بیان

160

- Advertisement -

نئی دہلی (کسووال ٹائمز) بھارت کی ایک سرکاری کمیٹی جسے کورونا وائرس کی پروجیکیشن کے حوالے سے ذمہ داری دی گئی ہے نے کہا ہے کہ آئندہ برس فروری تک ملک کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی میں سے لگ بھگ نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے کہاکہ اس سے اس وبا کے پھیلاو میں کمی آنے میں مدد ملے گی۔

 

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں 75 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور یہ امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد والا ملک ہے۔تاہم ستمبر کے مہینے میں وبا کی پیک (بلند ترین شرح)کے بعد اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے،

 

 

- Advertisement -

اور ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب اوسطا روزانہ 61 ہزار 390 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔انڈین انسٹیٹوٹ فار ٹیکنالوجی کانپور کے پروفیسر اور سرکاری کمیٹی کے رکن منندرا اگروال نے کہاکہ ہمارے میتھیمیٹیکل ماڈل کے تخمینے کے مطابق اس وقت آبادی کا 30 فیصد حصہ وبا میں مبتلا ہوچکا ہے اور یہ فروری تک 50 فیصد ہوجائے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.